نسلی مساوات کے فروغ کے لیے
موجودہ اور مجوزہ اقدامات
پانی کی فراہمی کا محکمہ (WSD) ہانگ کانگ میں نسلی پس منظر سے قطع نظر٪ 99.9 سے زیادہ آبادی کو معیاری اور قابل اعتماد پانی فراہم کررہا ہے ۔ پانی کی فراہمی یا صارف کے کھاتوں (اکاؤنٹس) اور پانی کی فراہمی کی دیگر خدمات سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے درخواستیں ہمارے پانچ کسٹمرانکوائری سینٹرز (CECs) کو بذات خود یا کسٹمر ٹیلیفون انکوائری سینٹر (CTEC) کو فون کے ذریعہ دی جاسکتی ہیں۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ مختلف نسل کے اپنے صارفین کو CECs اور CTEC میں ہماری خدمات تک مساوی رسائی حاصل ہو۔
(A) CECs
پانچ CEC مراکز صبح 9:00 سے شام 5:30 بجے، پیر سے جمعہ تک خدمات فراہم کر تے ہیں اور ہفتہ، اتوار اور عوامی تعطیلات میں بند ہوتے ہیں۔ CEC کے مراکز کے پتہ درج ذیل ہیں۔
Wan Chai CEC – 1/F, Immigration Tower, 7 Gloucester Road, Wan Chai
Tai Kok Tsui CEC – G/F, 41 Tit Shu Street, Tai Kok Tsui
Sha Tin CEC – 3/F, Sha Tin Government Offices, 1 Sheung Wo Che Road, Sha Tin
Tai Po CEC – 4/F, Tai Po Government Offices, 1 Ting Kok Road, Tai Po
Tuen Mun CEC – 7/F, Tuen Mun Government Offices, 1 Tuen Hi Road,
متعلقہ خدمات
CECs اپنے صارفین کو پانی کی فراہمی اور صارف کے کھاتوں (اکاؤنٹس) اور پانی کی فراہمی کی دیگر خدمات سے متعلق پوچھ گچھ کی درخواستوں کے لیے ایک جگہ پر(ون اسٹاپ) خدمات مہیا کرتے ہیں۔
موجودہ اقدامات
اگرچہ کہ CEC کی خدمات عام طور پر چائینیز اور انگریزی میں مہیا کی جاتی ہیں ، بھاسا انڈونیشیا ، ہندی ، نیپالی ، پنجابی ، تگالوگ ، تھائی ، اردو اور ویتنامی سمیت مختلف نسل کے صارفین کے لیے آٹھ مختلف زبانوں میں معلوماتی اشتہارات نمایاں جگہوں پر آویزاں ہیں اور نسلی اقلیتی مرکز (CHEER) کی ٹیلیفون ہاٹ لائن TELIS کے ذریعہ مفت ترجمانی کی خدمات کو فروغ دینے كے لیے CECs کے کاؤنٹرز پر دستیاب ہیں. چائینیز اور انگریزی نہ بولنے والے صارفین کے لیے ، CEC کا عملہ صارفین کو CHEER کی مفت ترجمانی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے TELIS پر كال کرنے میں مدد کرے گا۔
مستقبل کے کام كا جائزہ
WSD وقتاً فوقتاً مختلف نسل کے صارفین کے لیے CECs میں خدمات کا جائزہ لے گا اور ضرورت کے مطابق بہتری لائے گا۔
اضافی اقدامات لیے گئے/ لیے جائیں گے
CECs WSD کے عملے کو TELIS کے ذریعے CHEER کی مفت ترجمانی كی خدمات سمیت مختلف نسل کے صارفین کو خدمات فراہم کرنے کی تربیت فراہم کرے گا۔
(B) CTEC
CTEC سال بھر 24 گھنٹے ہاٹ لائن کی خدمات مہیا کرتا ہے۔ انکوائری ہاٹ لائن
نمبر 5000 2824 ہے۔
متعلقہ خدمات
CTEC اپنے صارفین کو پانی کی فراہمی اور صارف کے کھاتوں(اکاؤنٹس) اور پانی کی فراہمی کی دیگر خدمات سے متعلق پوچھ گچھ کی درخواستوں کے لیے ٹیلیفون کی خدمات مہیا کرتا ہے۔
موجودہ اقدامات
ہاٹ لائن سسٹم میں عام زبانوں کے انتخاب کے علاوہ ، ہاٹ لائن میں "4 - دیگر زبانیں" کے لیبل والی زبان کا آپشن قائم کیا گیا ہے جو نہ تو چینی اور نہ ہی انگریزی بولنے والے صارفین کے انتخاب کے لئے ہے۔ "4" دبانے سے صارفین کو مفت ترجمانی کی خدمات فراہم کرنے کے لئے کالز کو براہ راست CHEER کی ٹیلیفون انٹرپریٹیشن سروس ہاٹ لائن پر ری ڈائریکٹ کیا جائے گا۔
مستقبل کے کام كا
WSD وقتاً فوقتاً مختلف نسل کے صارفین کے لیے CTEC کی خدمات کا جائزہ لے گا اور ضرورت کے مطابق بہتری لائے گا.
اضافی اقدامات لیے گئے/ لیے جائیں گے
WSD سی ٹی ای سی (CTEC) میں عملے کو مختلف نسلی پس منظر والے صارفین کو مناسب خدمات فراہم کرنے کے لئے تربیت فراہم کرے گا ، جس میں TELIS کے ذریعہ CHEER کی طرف سے پیش کردہ مفت ترجمانی خدمات کے استعمال کو مربوط کرنے کی تربیت بھی شامل ہے۔
نسلی مساوات کے فروغ سے متعلق ہمارے موجودہ اور مجوزہ اقدامات کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے ، براہ کرم درج ذیل چینلز کے ذریعے (Mr Calvin C F LAU) سینئر انجینئر / ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کریں۔
ٹیلیفون نمبر:
2829 4709
فیکس نمبر:
2511 9080
ای میل
ڈاک کا پتہ
48/F, Immigration Tower, 7 Gloucester Road, Wan Chai, Hong Kong
واٹر سپلائیز ڈیپارٹمنٹ
مئی 2024